کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبہ سندھ کے 18 اضلاع میں نئے صدور اور جنرل سیکرٹریز کا تقررکردیا ہے۔بلاول ہائوس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خورشید احمد جونیجو کوضلع لاڑکانہ کا صدر اوراعجاز احمد لغاری کو جنرل سیکریٹری جبکہ لاڑکانہ سٹی کیلیے خیر محمد شیخ کو صدر اور انور لہر کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق قمبر شہداد کوٹ میں قمر الدین گوپانگ صدر اور غلام محمد اسران جنرل سیکرٹری ،ضلع شکارپور کیلیے بابل خان بھیو صدر اور ذوالفقار کماریو جنرل سیکرٹری ،ضلع کشمور میں گل محمد جکھرانی صدر اور الطاف احمد کھوسو جنرل سیکرٹری جبکہ ضلع جیکب آباد میں لیاقت لاشاری صدر اور جنرل سیکریٹری رضوان اوڈھو ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سکھر میں جاوید شاہ صدر، وریام خان مہر جنرل سیکرٹری، ضلع خیرپور میں نواب خان وسان صدراور اعجاز احمد کھوڑو جنرل سیکرٹری مقرر کیے گئے ہیں۔ضلع بینظیر آباد(نواب شاہ)میں صدرسالم زرداری اور جنرل سیکرٹری علی حیدرشاہ، ضلع نوشہرو فیروز میں سہیل عباسی صدر جبکہ مسرور احمد راجپر جنرل سیکرٹری ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سانگھڑ میں علی حسن ہنگورو صدر اور جہانگیر جونیجو جنرل سیکرٹری، ضلع میرپورخاص میں میر منور تالپور صدراور جنید بلند جنرل سیکرٹری مقرر کیے گئے ہیں۔ضلع تھرپارکر میں غلام حیدر سمیجو صدر اور سشیل ملانی جنرل سیکرٹری، ضلع ٹھٹھہ میں صادق میمن صدر اور امتیاز قریشی جنرل سیکرٹری ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بدین میں اصغر ہالیپوتو صدر، سجاد چانڈیو جنرل سیکرٹری، ضلع ٹنڈوالہیارمیں ظہیر پتافی صدر جبکہ غلام محمد باغی جنرل سیکرٹری مقرر کیے گئے ہیں۔ضلع جامشورو میں سید آصف علی شاہ صدر، ڈاکٹر موہن لعل جنرل سیکرٹری، ضلع سجاول میں محمد علی ملکانی صدر اور ریحانہ لغاری جنرل سیکرٹری مقرر کی گئی ہیں۔