کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ: اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کی ضرورت: سیکرٹری جنرل او آئی سی

کیمرون (نوائے وقت رپورٹ) کیمرون میں او آئی سی وزراء خارجہ کونسل کا 50 واں اجلاس ہوا۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طہٰ نے کہا کہ فلسطین کی بگڑتی صورتحال بڑا چیلنج ہے۔ اسرائیل کو غزہ پٹی کی صورتحال پر جوابدہ ٹھہرانے کی ضرورت ہے۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے تنظیم کی حمایت کا اعادہ کیا۔ سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی‘ او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر سید محمد فواد شبیر بھی ہمراہ تھے۔ سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے خطاب  کرتے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی مسلسل نسل کشی کی مذمت کرتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی مہم جوئی پر گہری تشویش ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن