چینی گروپ انورٹرز اور بیٹری فیکٹریاں لگانے، الیکٹریکل شعبہ میں سرمایہ کاری کا خواہشمند 

Sep 01, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ و نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان سے چین کے بڑے کاروباری گروپ '' ہیگزنگ الیکٹریکل ''کے چیئرمین لیانگ ژانگ زہو نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں چینی گروپ کے سربراہ نے پاکستان میں "ر ی نیو ایبل" انرجی کے شعبے میں پہلی انورٹرز اور بیٹریزکی فیکٹریاں لگانے اور الیکٹریکل کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے چینی ادارے کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ چین سے سرمایہ کاری میں ہمارے ادارے بھی بھرپور حصہ لیں گے اور دو طرفہ تعاون و کاروباری سرگرمیوں سے پاک چین دوستی کے لازوال رشتہ مزید مضبوط ہو گا۔ ملاقات میں ہیگزنگ گروپ اور ایشیا گروپ کے سی ای او ژو گونیتگ اور ڈائریکٹر سیلز ما ژو ٹینگ نے بھی وفاقی وزیر کوسرمایہ کار ی پر بریفنگ دی جبکہ ڈائریکٹر ایچ آر یورپ جنید حسین نے اپنے گروپ کے پاکستان میں مجوزہ منصوبوں اور سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ چیئرمین ہیگزنگ الیکٹریکل گروپ نے بتایا کہ اْن کا ادارہ 90 ممالک میں 7000 کی ورک فورس کے ساتھ خدمات سر انجام دے رہا ہے جبکہ ہیگزنگ گروپ نے 20ممالک میں پہلے ہی فیکٹریاں قائم کر رکھی ہیں جس طرز پر پاکستان میں بھی کارخانے لگائے جائیں گے۔

مزیدخبریں