راولپنڈی(سٹاف رپورٹر،اکمل شہزاد)وزارت خزانہ نے سال 24۔2023 کیلئے سرکاری ملازمین کے جنرل پراویڈنٹ فنڈ کے مارک اپ میں اعشاریہ 25 فیصد کمی کر دی ہے۔ فنانس ڈویژن بجٹ ونگ کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق گزشتہ مالی سال کیلئے جی پی ایف کی کٹوتی پر 13.97فیصد مارک اپ ہو گا۔ یہ شرح 23۔2022 کیلئے14.22فیصد اور 22۔2021 کیلئے12.40فیصد مقرر کی گئی تھی۔
سرکاری ملازمین کے جنرل پراویڈنٹ فنڈ مارک اپ میں 0.25فیصدکمی
Sep 01, 2024