پورے صوبے میں سولر سسٹم دے رہے‘ یہ عوام پر احسان نہیں:گنڈ۱ پور

Sep 01, 2024

پشاور‘ ڈی آئی خان(بیورو رپورٹ‘نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے ا علی امین گنڈ۱ پور نے ہفتے کے روز اپنے ضلع ڈی آئی خان کا دورہ کیا۔ جس کے دوران انہوں نے رورل ایکسسیبیلٹی پراجیکٹ کے تحت سیلابوں سے متاثرہ مختلف سڑکوں اور پلوں کی بحالی و مرمت کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ جو عالمی بنک کے تعاون سے مکمل کئے جائیں گے۔ مجموعی طور پر ان منصوبوں میں 120 کلومیٹر لمبی سڑکیں اور چھ پلوں کے منصوبے شامل ہیں جن پر  9بلین روپے کی لاگت آئے گی۔ سرکٹ ہائوس ڈی آئی خان میں منعقدہ ایک تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میںامن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کیلئے محکمہ پولیس میں مزید بھرتیاں کرنے سمیت جدید آلات و اسلحہ فراہم کیا جائے گا۔ جس کیلئے پولیس کو مستحکم کرنے پر خطیر وسائل خرچ کئے جا رہے ہیں۔ صوبے بھر میں سولرسسٹم دے رہے ہیں۔ عوام پر احسان نہیں یہ انہی کے ٹیکس کا پیسہ ہے۔ ملک میں امن کے لئے سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں ان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہسپتالوں میں جدید صحت سہولیات کی فراہمی سمیت صحت کارڈ میں وسعت لائی جائے گی۔ عوام بھی بجلی چوری سے گریز کریں بصورت دیگر لوڈشیڈنگ جیسے مسائل کا حل ممکن نہیں۔ منشیات کے تدارک کیلئے سرکاری ہسپتالوں سمیت پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی ریہیب سنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں