لاہور (خبر نگار + نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تقرر و تباد لوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سمیت 48 سیشن ججز کے تبادلے ہوگئے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری محمد سرفراز اختر کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک علی ذوالقرنین کو ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری تعینات کر دیا گیا۔ سیشن جج نسیم احمد ورک کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور تعینات کر دیا گیا۔ راجہ غنضفر علی خان کو جہلم سے اوکاڑہ، قیصر نذیر بٹ کو میانوالی سے لاہور، محمد اکمل خان کو سرگودھا سے لاہور، ریحان بشیر کو اوکاڑہ سے فیصل آباد، خالد محمود بھٹی کو ڈی جی خان سے جہلم، محمد جاوید الحسن چشتی کو فیصل آباد سے میانوالی، محمد اکرم کو بہاولپور سے لاہور، عتیق الرحمان ننکانہ سے لاہور، ندیم احمد ورک کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لاہور، طارق محمد باجوہ کو لودھراں سے گجرات، ملک علی ذوالقرنین اعوان کو لیہ سے لاہور، سید علی عمران کو لاہور سے رحیم یار خان، قمر سلطان کو مظفر گڑھ سے وہاڑی، اورنگزیب کو ساہیوال سے لاہور، محمد عاشق کو خوشاب سے لاہور، محمد کلیم خان کو شیخوپورہ سے لاہور، محمد اقبال کو سیالکوٹ سے لاہور، عارف محمود خان کو چنیوٹ سے لاہور، محمد ندیم شوکت کو خانیوال سے منڈی بہاؤالدین، سردار محمد اقبال ڈوگر کو منڈی بہائوالدین سے لاہور، محمد عطا ربانی کو چکوال سے جھنگ، عرفان احمد سعید کو لاہور سے ساہیوال، خالد ارشد کو لاہور، عابد حسین کو سرگودھا سے بھکر، محمد سرفراز اختر کو لاہور سے بہاولپور، صفدر علی بھٹی کو لاہور، ارشد حسین بھٹہ کو لاہور، شاہدہ سعید کو لاہور سے چنیوٹ، محمد عباس کو سرگودھا سے لاہور، طارق خورشید کو لاہور سے حافظ آباد، محمد عبدالرفیق کو لاہور، محمد ظفر اقبال کو سیالکوٹ سے اٹک، انجم رضا سید کو شیخوپورہ سے خانیوال، صادق مسعود صابر کو لاہور سے چکوال، محمد عارف خان نیازی کو لاہور سے پاکپتن، امیر سلیم رانا کو لاہور سے شیخوپورہ، محمد اسلم گوندل کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے خوشاب، قمر الزمان کو لاہور سے مظفر گڑھ، عاصم منصور کو ملتان سے ڈی جی خان، جاوید اقبال بوسال کو وہاڑی سے ننکانہ، شہزاد رضا کو بہاولپور سے لیہ، ندیم طاہر سید کو فیصل آباد سے سیالکوٹ، محمود ہارون خان کو ملتان سے لودھراں، ملک اعجاز آصف کو راولپنڈی سے لاہور، راجہ شاہد ضمیر کو فیصل آباد سے لاہور اور طارق محمود ضرغام کو گوجرانوالہ سے سرگودھا تبدیل کیا گیا ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے کیسوں کی سماعت کرنے والے راولپنڈی، لاہور، سرگودھا اور گوجرانولہ کے ججز کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالتوں میں نئے ججز کی تعیناتیاں نہیں کی گئیں۔ انسداد دہشت گردی راولپنڈی عدالت کے جج کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ ملک اعجاز آصف سانحہ 9 مئی کے 14 کیسوں کی سماعت کر رہے تھے۔ سرگودھا کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عباس کو بھی تبدیل کر دیا گیا جنہوں نے لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا۔ 9 مئی کیسز کی سماعت کرنے والے جج خالد ارشد کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا اور فوری طور پر لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
48 سیشن جج تبدیل، 9 مئی کے مقدمات سننے والے لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا کے ججز بھی شامل
Sep 01, 2024