اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی حکومت نے تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے نئی قیمتیں لاگو ہو گئی ہیں، پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 86 پیسے لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 32 پیسے لٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں دو روپے 97 پیسے لٹراور مٹی کے تیل کی قیمت میں دو روپے 15 پیسے لٹر کمی کی گئی ہے،وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 32 پیسے تک کمی کا اعلان کیا ہے ۔ پٹرول کی نئی قیمت 260.96 روپے سے کم ہو کر 259.10 روپے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 266.07 روپے سے کم ہو کر 262.75 روپے ‘ مٹی کے تیل کی قیمت 171.77 روپے لٹر سے کم ہو کر 169.62 روپے فی لٹر ہو گئی ہے۔وفاقی حکومت کی طرف سے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 157.02 روپے سے کم ہو کر 154.05 روپے ہو گئی ہے۔اپنے سٹاف رپورٹر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 99 پیسے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق ستمبر کے لیے ایل پی جی کی فی کلوگرام 243 روپے 99 روپے مقررکردی گئی ۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کا 11 اعشاریہ 8 کلو گھریلو سلنڈر 82 روپے 84 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 879 روپے ہوگئی۔
پٹرول 1.86، ڈیزل 3.32، مٹی کا تیل 2.15 روپے لٹر سستا، ایل پی جی 6.99 روپے کلو مہنگی
Sep 01, 2024