اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد بلدیاتی الیکشن میں این اے 46 سے مسلم لیگ ن کی کامیابی یقینی ہو گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین میاں عامر محمود اورکو آ رڈینیٹرمزمل حسین شاہ نے کیا ہے ۔یو سی 108 سے نامزد امیدوار برائے چیئرمین میاں عامر محمود نامزد امیدوار برائے وائس چیئرمین ولی خان اپنے پینل کے ہمراہ کا غذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد واپسی پر اہلیان علاقہ نے فقیقد المثال استقبال کیا ۔اس کے میاں عامر محمود اور ولی خان کی قیادت میں پینل نے ایم این اے انجم عقیل کے بھائی عامر خان سے ملاقات کی جہاں پورے پینل کا بھر پور استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر انجم عقیل خان کے بھا ئی کو علاقے کے مسائل کے حوالے سے تفصیلا آگاہ کیا گیا ۔اس موقع پر عامر خان نے تمام مسائل حل کر نے کی یقین دہانی کرواتے ہو ہے کہا کہ عامر محمود اورخائس ولی خان کی قیادت میں تما م مسائل حل کر ینگے۔