وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام اضلاع میں روٹی کی قیمت مقرر 

گوجرخان (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام اضلاع میں روٹی کی قیمت مقرر کر دی گئی ہے مہنگی روٹی بیچنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر خضرظہورگورائیہ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خضرظہورگورائیہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر تمام اضلاع میں سادہ روٹی کی قیمت مقرر کردی گئی ہے یہ قیمت تندور، ہوٹل اور ریسٹورنٹ سب پر یکساں لاگو ہے مہنگی روٹی بیچنے والوں کیخلاف پنجاب کنٹرول پرائس برائے اشیاءضروریہ ایکٹ 2024کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی 

ای پیپر دی نیشن