جاتلی،زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Sep 01, 2024

جاتلی(نامہ نگار) تھانہ جاتلی کے علاقے آہدی میں صحافی میاں عمران لطیف بذریعہ پولیس پلاٹ کا دخل حاصل کرنے کے لئے اپنے ماموں علی رضا کے ہمراہ سکنہ آہدی پلاٹ پر موجود تھے کہ پلاٹ پر قابض شکیل ولد نور محمد نے فائر نگ کر کے علی رضا کو زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آر ایچ سی دولتالہ میں دم توڑ گیا ملزمان موقع سے فرار ہو گے ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی میاں عمران اور ملزمان کے درمیان پلاٹ کا تنازع عرصہ دو سال سے چل رہا ہے ملزمان اس سے قبل بھی پلاٹ کے تنازع پر میاں عمران کو تشدد کا نشانہ بنا چکے ہیں جس کی ایف آئی آر بھی تھانہ جاتلی میں درج ہوئی تھی ۔

مزیدخبریں