کلرسیداں(نامہ نگار)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے رکن قومی اسمبلی چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی ضلع راولپنڈی انجینئر قمر اسلام راجہ کے سسر،ریٹائرڈ ایس ایس پی راجہ طاہر بشیر کے چچا اور سابق چیئرمین یوسی گف راجہ فیصل منور کے والد محترم ریٹائرڈ ڈی پی او راجہ منور حسین حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے وہ گزشتہ پیر کے روز ہی برطانیہ سے پاکستان واپس آئے تھے گزشتہ روز وہ معمول کے مطابق اپنی گاڑی میں سفر کررہے تھے کہ اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ چوکپنڈوری کے قریب گورنمنٹ سیکنڈری سکول بکھڑال میں قاضی محمد نذیر کی امامت میں ادا کی گئی جس میں ارکان اسمبلی طارق فضل چوہدری،حاجی عمر فاروق،چوہدری دانیال احمد،ملک ابرار حسین،راجہ شوکت عزیز بھٹی،راجہ صغیر احمد سابق ارکان اسمبلی محمود شوکت بھٹی،کرنل شبیر احمد کے علاوہ سابق ضلعی نائب ناظم محمد افضل کھوکھر، شوکت اقبال جنجوعہ،فیاض تنولی،شیخ ساجد الرحمان،مولانا احسان اللہ چکیالوی،راجہ شہزاد یونس،محمد زبیر کیانی،طارق یاسین کیانی،ظفر عباس مغل،راجہ ندیم احمد، چوہدری صداقت حسین،چوہدری ضیارب منہاس،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین ،راجہ عاصم صدیق کے علاوہ پولیس افسران اور معززین علاقہ تاجروں اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
انجینئر قمر اسلام کے سسرراجہ منور حسین حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے
Sep 01, 2024