مولانا قاضی عبد الرشید کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،مولانازاہد محمود قاسمی

Sep 01, 2024

اسلام آباد ( خبر نگار)تعلیمی و تدریسی اورمذہبی حلقوں نے مولانا قاضی عبدالرشید کی وفات کوسانحہ قرار دیتے ہوئے انکی دینی، علمی ،اصلاحی اور تبلیغی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ،مولانا قاضی عبد الرشید کی دینی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، وائس چیئرمین صاحبزادہ سید سمیع اللہ حسینی او سیکرٹری جنرل مولانا شاہ نواز فاروقی اپنے تعزیتی پیغام میں کیا۔ دینی رہنماﺅں کاکہنا تھا کہ مولانا قاضی عبدالرشید کے داغ مفارقت سے علمی،دینی، اصلاحی حلقے غم میں ہیں، وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔قاضی عبدالرشید وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ پنجاب کے ناظم اعلی ،سینکڑوںعلماء کے استاذ درجنوں مدارس کے سرپرست ورجامعہ فاروقیہ دھمیال کیمپ راولپنڈی کے مہتمم تھے ،تحریک ختم نبوت اور دفاع صحابہ کے زبردست داعی، مایہ ناز خطیب تھے۔مدارس کے دفاع ہو تو وفاق المدارس کے ترجمان بن کر سامنے آتے۔ مرحوم وفاق المدارس کے لئے حکومت سے مذاکرات میں شریک رہے اور مدارس کا ہر ممکن دفاع کیا۔ تعزیتی پیغام میں مزید کیا کہ مولانا قاضی عبد الرشید کی دینی خدمات و ملی خدمات آب زر سے لکھنے کی ضرورت ہے وہ ہر دینی تحریک کے دولہا ہوتے مولانا قاضی عبد الرشید کا خلا مدتوں پورا نہیں ہوگا 7ستمبر مینار پاکستان پر ختم نبوت کانفرنس کے لیے بھی محنت فر ما رہے تھے ۔

مزیدخبریں