اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ۔ سیکرٹری اطلاعات خالد چوہدری - جی ٹین مرکز کے صدر اخلاق عباسی - ایف ٹین مرکز کے صدر احمد خاں . آب پارہ کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی - جناح سپر کے صدر اسد عزیز۔جی الیون کے صدر نعیم اعوان سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد عباسی - بہارہ کہو کے صدر راجہ زاہد دھنیال اور بلیو ایریا کے صدر راجہ حسن اختر نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کی تاجر برادری نے بے مثال شٹر ڈاو¿ن کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایف بی آر کا ظالمانہ تاجر دشمن ٹیکس سکیم مسترد کرتے ہیں۔ اتفاق رائے سے تاجر برادری نے ایف بی آر کا ٹیکس ٹیبل قطعی مسترد کر دیا ھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سکیم کے آغاز پر ایف بی آر کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کے لئے سکیم لائی جا رہی ہے جس کا آغاز بارہ سو روپے سالانہ سے کیا جائے گا ۔