اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نائب صدر و ترجمان فیڈریشن آف رےٹےلرز پاکستان رانا اکرم نے کہاہے کہ بے جا ٹیکسزکے باعث رئیل اسٹیٹ کا شعبہ تباہی کے دہانے پہنچ گیااس پر نظر ثانی کی جائے ، رئیل اسٹیٹ کا شعبہ جو بہتر انداز میں چلنا شروع ہوا تھا موجودہ ٹیکسز لگنے کے بعد پھر زبوں حالی کا شکار ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے جو معیشت کو مزید نقصان پہنچائیں ان سے بہتر ہے کہ ٹیکس قوانین میں سقم دورکرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کی جائے