اسلام آباد پولیس نے مشتاق احمد سمیت غزہ مارچ کے گرفتار تمام شرکا کو رہا کردیا

Sep 01, 2024 | 10:27

اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت حراست میں لیے گئے دیگر افراد کو رہا کر دیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق دوبارہ ایسا نہ کرنے کی تحریری گارنٹی پر سابق سینیٹر مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ سمیت سیو غزہ موومنٹ کے افراد کو رہا کر دیا۔ یاد رہے کل گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے سیو غزہ موومنٹ کے متعدد شرکا کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرحراست میں لیا تھا۔ اس سے قبل اسی سال 22 جون کو وزیر داخلہ محسن نقوی سے سابق سینٹر مشتاق احمد کی ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد  اسلام آباد میں41 روز سے جاری سیو دی غزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں