چیمبرز آف کامرس کا ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ، خالد اقبال ملک

Sep 01, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہمیشہ ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک سازگار کاروباری ماحول کو فروغ دیتے ہیں، تجارت میں سہولت فراہم کرتے ہیں اور ایسی پالیسیوں کی وکالت کرتے ہیں جو کاروباری اور جدت طرازی کی حمایت کرتی ہیں۔ یہ بات خالد اقبال ملک، چیئرمین فاو¿نڈر گروپ، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) نے چیمبر ہاو¿س میں آئی سی سی آئی کی 40ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ احسن ظفر بختاوری کا بطور صدر آئی سی سی آئی کا پورا دور کمیونٹی کے لیے بے مثال خدمات سے عبارت رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ تاجر برادری کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چیمبر کی آئندہ قیادت بھی ملک کی معاشی خوشحالی کے لیے متحد ہو کر کمیونٹی کی بے لوث خدمت جاری رکھے گی۔ 

مزیدخبریں