پی ایچ اے کے زیرِ اہتمام گرین بیلٹس پر شجرکاری کا آغاز،ڈی جی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے مون سون شجر کاری مہم کے تحت شہر میں مختلف سڑکوں کیساتھ گرین بیلٹس پر مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے ہیں جس سے ایک طرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا اور وہیں شجر کاری مہم کے حوالے سے اہم اہداف بھی حاصل ہونگے۔ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ رواں سال مون سون شجرکاری کے حوالے سے راولپنڈی شہر اور گر دونواح کے نواحی علاقوں میں بھر پور انداز میں شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے عوام اور سکولز، کالجز کے طلبا اور طالبات کو بھی شجرکاری مہم کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ عوام میں شجر کاری کی افادیت اور اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کی جانب سے عوام میں شجر کاری کے عوامل کی حوصلہ افزائی کے لیے مفت پودے بھی تقسیم کیے گے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن