راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان ریلویز پینشرز ایسوسی ایشن نے سیکرٹری وزارت خزانہ اسلام آباد سے پرزور مطالبہ کیا کہ ہنگامی بنیادوں پر پینشن کی ادائیگی کے لئے فنڈز/اتھارٹی لیٹر کی منظوری دی جائے ، آئندہ کے لئے بھی جب ریلوے کی جانب سے ریکویسٹ آئے تو باقی محکموں کی طرح بروقت فنڈز/ ریلیز جاری کی جائے تاکہ ان ضعیف العمر بزرگ پنشنرز، بیواں اوریتیم بچیوں کو جلد از جلد پینشن کی ادائیگی شروع ہو جائے۔آل پاکستان ریلویز پینشرز ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت چیئرمین محمد اسلم عادل بٹ منعقد ہوا، جس میں تمام مرکزی کابینہ نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ جس میں کہا گیا کہ ماسوائے ریلویے سے ریٹائرڈ پینشنرز کے باقی تمام وفاقی محکموں کو 30 اگست 2024 کو پینشن کی ادائیگی شروع ہو چکی ہے
پنشن کی ادائیگی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر فنڈز/اتھارٹی لیٹر کی منظوری دی جائے ، محمد اسلم عادل بٹ
Sep 01, 2024