راولپنڈی ( جنرل رپورٹر ) بزم الفوز المبین کے زیر انتظام جھنڈا چیچیی کی تاریخ میں ایک بار پھر 12 روزہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کی خوشبو پھیلائی جائے گی جس میں مرحوم چوہدری محمد جان اور شہید چوہدری محمد عدنان سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب کے ساتھ شہدائے فلسطین اور کشمیر کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ گزشتہ سال 9 روزہ محافلِ میلاد منعقد کی گئی تھیںجبکہ اس سال چوہدری محمد عدنان کے اعلان کے مطابق محافل بارہ روز تک جاری رہیں گی ۔ منتظمین محفل چوہدری ارسلان خان ،چوہدری وحید خان , چوہدری فرحان خان،چوہدری شہزاد احمد،چوہدری شاہ میر خان،چوہدری احسان احمد،چوہدری افتخار احمد،چوہدری شہزاد یاسین نے بتایا کہ بارہ روزہ محافل میں ملک بھر سے ممتاز ثناءخوان اور سکالرز شرکت کریں گے۔