فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 113 گاڑیاںبند، 1230 ڈرائیوروں کے چالان

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پبلک سروس گاڑیوں میں شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کے حوالے سے سی پی او سید خالدہمدانی نے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات جاری کردیں انہوں نے کہا کہ ڈویژنل ایس پیز کو بس، ویگن اڈوں کے منیجرز سے میٹنگ کی اڈہ منیجرز کو صرف روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ کی حامل گاڑیوں کو چلانے کا پابند کیا جائے روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور لائسنس کے بغیر کوئی گاڑی روٹ پر نہیں چل سکتی،کسی بھی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے گی سی پی او نے کہا کہ ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اڈوں کا وزٹ کریں، ذمہ داران کو ہدایات سے آگاہ کریں سٹی ٹریفک پولیس کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کاروائی کے لیے سپیشل سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے سٹی ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ نے6روزمیں تمام ٹرانسپورٹ اڈوں کو چیک کیا ہے سی پی او نے کہاکہ 113 گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر بند کیا گیا ہے 1230 ڈرائیوروں کے چالان کیے گئے ہیں جبکہ 7 مقدمات درج کیے گئے ہیں سی پی او نے کہا کہ اڈہ منیجر و سٹاف، بس مالکان اور شہریوں کی آگاہی کے لیے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن