نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کےلئے جامع حکمت عملی بنائی جائے، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آبادسید علی ناصر رضوی نے سینئر پولیس افسران کو نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے، اسکے سدباب کو یقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی بنانے اور تعلیمی اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین روابط کو مضبوط بنانے کی ہدایات جاری کردیں اسلام آباد پولیس نے رواں سال کے دوران 1446 منشیات فروش گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 428کلوگرام سے زائد ہیروئن، 344 کلوگرام سے زائد چرس ،30کلو گرام سے زائد آئس ،258نشہ اور گولیاں اور 11,920لیٹر شراب برآمدکرلی،ڈی آئی جی اسلام آباد سید مصطفی تنویر نے کہا کہ ہمارے نوجوان اکثر و بیشتر معاشرتی ردعمل اور نامناسب رہنمائی کی وجہ سے نشے جیسی لعنت کو اپنا لیتے ہیں،آج ہماری نوجوان نسل منشیات میںمبتلا ہو کر نا صرف اپنی زندگی تباہ کر رہی ہے بلکہ اپنے ساتھ اپنے خاندان والوں کے لیے بھی اذیت کا سبب بن رہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرکاری سطح پر اسلام آبا دپولیس سمیت مختلف قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات کے خلاف فعال ہیں،انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے زیر تعلیم طلباکو اس لعنت سے محفوظ بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں،انہوں نے تعلیمی اداروں کے سربراہان سے گزارش کی کہ وہ منشیات سے نوجوان طلباکو محفوظ بنانے اور اسکے خطرات سے آگاہ کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مختلف ریفریشر کورسز اور آگاہی مہم کا انعقاد کریں،تاکہ نوجوانوں نسل میں اس کے خطرات کے متعلق شعور پیدا کیا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن