آج سے چاروں صوبوں میں جماعت اسلامی کی ممبر شپ شروع کی جائےگی،عارف شیرازی

Sep 01, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کے اعلان کے مطابق یکم ستمبر سے ملک کے چاروں صوبوں میں جماعت اسلامی کی ممبر شپ شروع کی جا رہی ہے۔ اس میں نوجوانوں کو خصوصی فوکس کیا جا رہا ہے ۔ خواتین کو بھی ممبر شپ دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار سید عارف شیرازی نے ضلعی دفتر سید مودودی بلڈنگ میں ممبر شپ کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس اجلاس میں ممبر شپ کے حوالے سے تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور انہیں حتمی شکل دی گئی۔ سید عارف شیرازی نے کہا کہ پہلی مرتبہ آن لائن بھی ممبر شپ شروع کی جارہی ہے۔ خوش آئند پہلو یہ ہے کہ نوجوانوں نے بڑی تعداد میں یکم ستمبر سے پہلے ہی ممبر شپ حاصل کرنا شروع کر دیا ہے ۔ 

مزیدخبریں