علی گیلانی بھارتی بربریت کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑے رہے: زرداری‘ بلاول

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدرِ آصف علی زرداری نے سید علی شاہ گیلانی کی تیسری برسی کے موقع پر پیغام مےں کہا ہے کہ ہم عظیم کشمیری رہنما، سید علی شاہ گیلانی کی تیسری برسی منا رہے ہیں۔ ہم غیر قانونی طور پر بھارتی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حقوق کے لیے ا±ن کی جراتمندانہ جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ علی شاہ گیلانی ایک عظیم رہنما‘ قیدو بند سمیت ان کی ذاتی مشکلات ان کے عزم کو کمزور نہ کر سکیں۔ آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ سید علی شاہ گیلانی اور بے شمار دیگر افراد کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ بلاول نے کہا علی گیلانی بھارتی بربریت کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑے رہے۔ آصف زرداری نے بابا بلھے شاہؒ کے 267 ویں عرس پر پیغام میں کہا بلھے شاہؒ نے مذاہب‘ فرقوں سے بالاتر ہو کر محبت اور امن کا پیغام دیا۔

ای پیپر دی نیشن