تھانہ شاہ غریب میں گرفتار ملزم کی جانب سے حوالات میں مبینہ خودکشی کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ڈی پی او نارووال نوید ملک کے مطابق ملزم نے موٹرسائیکل چوری کی 11 وارداتوں کا انکشاف کیا تھا اور ملزم سے 4 موٹر سائیکلیں برآمد بھی ہوئی تھیں جبکہ7 برآمد کرنا باقی تھیں۔ ڈی پی او کا بتانا ہے کہ فجر کے وقت دیکھا تو ملزم نے گلے میں کپڑا ڈال کر خودکشی کر لی تھی۔ ڈی پی او نوید ملک کے مطابق مزید تحقیقات کے لیے فارنزک ٹیم کو بلوا کرجوڈیشل انکوائری کی درخواست دے دی گئی ہے۔