یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کیلئے مشکلات میں سب سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہو جانا چاہیے.قومی معاملات پر سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کرنے چاہییں۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے، مذاکرات اگر ہورہے ہیں تو اچھی بات ہے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اختلافات بھلا کرمتحد ہونے کی صورت ہے، قومی معاملات پر سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کرنے چاہیے، بشمول تحریک انصاف کو بھی مذاکرات کرنے چاہییں۔چیئرمین سینیٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم کو اس وقت مذاکرات کو لیڈ کرنا چاہیے، پی پی پی نے ہمیشہ مذاکرات کیے ہیں، چاہے وہ اپوزیشن میں ہو یا حکومت میں، جب ہم اپوزیشن میں تھے، ملک بدر تھے، ہم نے میاں نواز شریف سے بات چیت کی تھی۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی پی پی نے میثاقِ جمہوریت پر دستخط کیے تھے. اس وقت ٹیم کے کپتان شہباز شریف ہیں، انہیں فیصلے کرنے چاہیے اور آگے بڑھنا چاہیے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں اس وقت ملک اوراتحاد کی بات کررہا ہوں.پی پی پی تقسیم کی سیاست نہیں کرتی ہے. ملک کے لیے مشکلات میں سب سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہو جانا چاہیے۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اگر کوئی فیصلہ کریں گے اور بات کریں گے تو نیشنل سیکیورٹی کے معاملات پر ان کا ساتھ دیں گے. مولانا فضل الرحمان ایک زیرک سیاستدان ہیں، ان سے دیرینہ وابستگی ہے۔
مشکلات میں سب سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہو جانا چاہیے: یوسف رضا گیلانی
Sep 01, 2024 | 15:38