وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

Sep 01, 2024 | 15:41

ویب ڈیسک

وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔پٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 86 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، پٹرول کی قیمت 260.96 روپے سے کم ہو کر 259.10 روپے ہو گئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 266.07 روپے سے کم ہو کر 262.75 روپے ہو گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 15 پیسے فی لیٹر کی کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 171.77 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 169.62 روپے ہو گئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے97 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت 157.02 روپے سے کم ہو کر 154.05 روپے ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 15 روز کے لیے ہو گا۔

مزیدخبریں