خیبرپختونخوا: منکی پاکس کا ایک اور کیس

Sep 01, 2024 | 15:52

ویب ڈیسک

خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر ارشاد علی کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے 47 سالہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پشاور ایئرپورٹ پر میڈیکل ٹیم نے اسکریننگ کے دوران علامات ظاہر ہونے پر مریض کو پولیس سروسز اسپتال منتقل کیا۔ڈاکٹر ارشاد علی کا کہنا ہے کہ ریپڈ ریسپانس ٹیم نے مریض سے پولیس اسپتال میں زخم سے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے۔ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری نے مریض میں ایم پاکس کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مریض کی حالت اب بہتر ہے تاہم وہ اب بھی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ مریض کا تعلق پشاور سے ہے. ابھی تک کوئی بھی لوکل کیس رپورٹ نہیں ہوا، منکی پاکس کے لیے سرویلنس اور رسپانس کا مربوط نظام تشکیل دیا ہے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال منکی پاکس وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں