پنڈی ٹیسٹ:خرم کی تباہ کن بولنگ ،بنگال ٹائیگرز کے8کھلاڑی آؤٹ

Sep 01, 2024 | 16:07

راولپنڈی میں جاری بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل جاری ہے بنگلہ دیش کی ٹیم بیٹنگ کر رہی ہے، بنگلہ دیش نے8وکٹوں نے نقصان پر 202رنز بنا لیے ہیں۔ لیٹون دس 88 اور حسن محمود  1 رنز کے ساتھ گریز لائن پر موجود  ہیں، بنگلہ دیش کو پاکستانی ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 74 رنز درکار ہیں۔تیسرے دن کاآغاز بنگلادیشی ٹیم نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے10رنز سے کیا لیکن دن کے آغاز پر ہی خرم شہزاد نے ذاکر حسین کو ایک رن پر آؤٹ کیا جن کا کیچ سپنر ابرار احمد نے کیا،بعد ازاںخرم نے اوپنر شادمان اسلام اور نجم الحسین شنتو کو بالترتیب دس اور چار رنز پر پویلین لوٹایا اور شکیب الحسن بھی دو رنز پر شہزاد کا شکار بنے۔پاکستان کو چوتھی کامیابی میر حمزہ نے مومن الحق کو ایک رن پر آؤٹ کرکے دلوائی جب کہ مشفق الرحیم کو بھی میر حمزہ نے تین رنز پر آؤٹ کیا،کھانے کے وقفے تک بنگلہ دیش کے 75رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں