شہر قائد میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث ایئرپورٹ حکام نے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔بارشوں کے باعث صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی کے تحت ایئرپورٹ حکام نے ٹاسک فورس تشکیل دیتے ہوئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ہدایات میں گراؤنڈ ہینڈلنگ، ائیرپورٹ پر کام کرنے والی ائیر لائنز اور جنرل ایویشن ایریا کی جانب سے ایویشن کمپنیوں کو چوکس رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ایئرپورٹ حکام نے طیاروں کی محفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایویشن کمپنیاں اپنے تمام اثاثہ جات کی حفاظت کا مناسب بندوبست کریں.ایئرپورٹ حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر پارک تمام طیاروں کو کسی بھی حادثے سے محفوظ رکھنے کی ذمہ داری مینیجر ایئرسائیڈ ایریا پر ہو گی۔ بارشوں کے دوران ایمرجنسی صورتحال میں کراچی ایئرپورٹ کے ایئرسائیڈ ایریا منیجر اور ڈیوٹی ٹرمینل منیجر کے نمبرز پر رابطہ کر کے اطلاع فراہم کی جا سکتی ہے۔