قومی اسمبلی   کا اجلاس کل طلب

Sep 01, 2024 | 23:36

ویب ڈیسک

 قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت 2 ستمبر کو شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان نیوی آرڈیننس 1961 میں ترمیم کا بل اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار تخشیہ بل 2024 منظوری کے لئے پیش کریں گے. خواجہ آصف بھنگ کے کنٹرول اور انضباطی اتھارٹی کے قیام کا بل بھی منظوری کے لئے پیش کریں گے۔اجلاس میں ٹیلی کمیونیکیشن اپیلٹ ٹربیونل کے قیام کا بل منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا. وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024 منظوری کے لئے پیش کریں گے. وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آرٹیکل 171 کے تحت مختلف رپورٹس ایوان میں پیش کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ معیشت کی کیفیت کے بارے سٹیٹ بینک کے بورڈ آف گورنرز کی رپورٹ برائے سال 23-2022، گورنر کی سالانہ رپورٹ برائے سال 23-2022 اور معیشت کی کیفیت کے بارے میں سٹیٹ بینک کے بورڈ آف گورنرز کی ششماہی رپورٹ برائے سال 24-2023 پیش کی جائے گی۔علاوہ ازیں قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کی سالانہ رپورٹ برائے سال 24-2023 پیش کی جائے گی جبکہ بھکاری مافیا کے بیرون ملک منظم انداز میں جانے پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں