مکرمی! کنگن پور سے بڑے بڑے لیڈروں نے الیکشن لڑا اور اسمبلیوں میں پہنچے، جن میں خورشید محمود قصوری، سردار حسن اختر موکل اور موجودہ پارلیمانی سیکرٹری چوہدری احسن رضا سر فہرست ہیں۔ 119876 کی آبادی کیلئے کوئی ڈگری کالج نہیں، لاہور کو جانے والی سڑک جو صرف 15 کلو میٹر ہے پچھلے پانچ سال سے مکمل نہیں ہوئی۔ سکول جو علاقے میں پارک کا کام بھی کرتا تھا اب پودوں درختوں اور چار دیواری کے ساتھ ساتھ امن و سکون سے بھی محروم ہو چکا ہے۔ کب تک ہمارے حلقے کے سیاستدان ہم کو تبدیلی کے نام پر بیوقوف بناتے رہیں گے، خدا کے لئے ہمارے حال پر رحم کھائیں۔
(مرزا تیمور سرور اور ساتھی کنگن پور، قصور)