وزیرستان : انگوراڈہ میں ڈرون‘ میزائل حملے

Apr 02, 2011

سفیر یاؤ جنگ
ہنگو + میرانشاہ (ایجنسیاں + مانیٹرنگ نیوز) ہنگو کے علاقے وسطی کرم میں سکیورٹی فورسز کی گولہ باری سے 8 شدت پسند جاں بحق اور ان کے تین ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے جبکہ جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ علی شیرزئی‘ چنیارک اور سیارکٹ میں فورسز کی گولہ باری سے شدت پسندوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔ لنڈی کوتل میں نیٹو فورسز کے لئے سامان لے کر جانے والا کنٹینر کھائی میں گرنے سے ڈرائیور جاںبحق ہو گیا جبکہ خضدار میں ٹینکر پر فائرنگ سے ڈرائیور مارا گیا۔ جنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل برمل کے علاقہ انگور اڈا میں افغانستان کے علاقے سے دو میزائل داغے گئے جو انگور اڈا کے قریب آبادی میں جا گرے جس کی وجہ سے چار افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں نے 2 رابطہ پل تباہ کر دئیے۔ لوئر کرم ایجنسی کے علاقے شتو میں مسجد کے گیٹ پر نصب بم پھٹنے سے خطیب شدید زخمی ہو گیا۔ ایک اور واقعہ میں جان کلی کے کسانوں پر کھیتوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ خیبر ایجنسی کے علاقے سے خواص خان نامی افغان باشندے کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے قبضہ سے 10 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔
مزیدخبریں