اتوارکو مبينہ مقابلے ميں نوجوان کی ہلاکت کے بعد سے اب تک لياری ميں حالات کشیدہ ہیں.پیر کی صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد آٹھ چوک، نيا آباد سميت لياری کے متعدد علاقوں ميں دکانيں بندکردی گئیں جبکہ پولیس کی جانب سے مشتعل افراد پرآنسو گيس کی شيلنگ بھی کی گئی،ادھر شہرمیں مختلف واقعات کے دوران پانچ افراد کو قتل کردیا گیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، پولیس کے مطابق لانڈھی فیوچر کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ کھارادر میں بھی فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کت گھاٹ اتار دیا گیا،،لیاری اوربجٹ لائن سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برامد ہوئی ہیں جبکہ لیاری کھڈا مارکیٹ سے ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی ہے جسے تشدد کے بعد ہلاک کیاگیا ہے۔