کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا لیکن جلد ہی انرجی اور سیمنٹ اسٹاکس میں زبردست تیزی انڈیکس کو تیرہ ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی سطح سے اوپر لے گئی۔ کاروبار کے آغاز پر تیزی زیادہ دیرقائم نہ رہ سکی، جہانگیر صدیقی، اینگر کیمیکل اور فرٹیلائزر اسٹاکس میں زبردست فروخت مارکیٹ کو مندی میں لے گئی، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اٹھانوے پوائنٹس گر کر تیرہ ہزار چھ سو تریسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم اکتیس کروڑ ترپن لاکھ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے دیوان سیمنٹ کے شئیرز میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے تقریبا پانچ سو پوائنٹس کی تیزی کے بعد آج سرمایہ کاروں نے منافع کے حصول کے لیے شئیرز فروخت کیے۔ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس انڈیکس بیس پوائنٹ کی کمی کے ساتھ تین ہزار چھ سو اٹھاسی پر بند ہوا۔ پچانوے کمپنیوں کے ستاسی لاکھ سولہ ہزار سات سو بیالیس حصص کا کاروبار ہوا۔ بیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،تیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ پینتالیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا