اسلام آباد (راجہ عابد پروےز/ خبرنگار) پٹرولےم مصنوعات اور سی اےن جی کی قےمتوں مےں اضافہ کرکے حکومت ٹےکسوں کی مد مےں عوام سے صرف اےک ماہ کے دوران 28 ارب روپے سے زائد وصول کرے گی۔ بےن الاقوامی منڈی مےں خام تےل کی قےمتوں مےں ہونے والے اضافے کو اگر عوام پر منتقل نہ کےا جاتا تو حکومتی منافع مےں صرف ساڑھے پانچ ارب روپے کا فرق پڑتا مگر پھر بھی رواں ماہ ہونے والا منافع گزشتہ ماہ ہونے والے منافع سے زےادہ ہوتا۔ پٹرول پر لےوی ٹےکس 10روپے فی لٹر اور سےلز ٹےکس 16فےصد وصول کےا جارہا ہے۔ اوگرا نے حکومت کو سفارش کی تھی کہ لےوی ٹےکس کو کم کرکے قےمتےں پرانی سطح پر برقرار رکھی جائےں جسے مسترد کردےا گےا۔ سےلز ٹےکس کی مد مےں حکومت اپرےل مےں 18ارب ،لےوی ٹےکس سے 7ارب روپے کمائے گی جبکہ سی اےن جی سے تےن ارب روپے کمائے جائےں گے۔ عوام ےہ سوال کرتے نظر آتے ہےں کہ عوام پر اتنا ٹےکس لگا دےا گےا ہے جو کہ ان کی برداشت سے باہر ہوگےا ہے اور اب مہنگائی کا وہ طوفان آئے گا جوکہ حکمرانوں سمےت سب کو بہا کرلے جائے گا۔