ڈھاکہ (رائٹرز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 15 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دےدیا جبکہ بنگلہ دیش کپتان محمد اشرفل سینٹرل کنٹریکٹ حاصل نہیں کر سکے۔ بنگلہ دیش بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی تعداد 18 سے 15 کر دی۔ سینٹرل کنٹریکٹ نہ حاصل کر سکنے والے 7 کھلاڑیوں میں دیگر کھلاڑیوں میں جنید صدیقی، رقیب الحسن، شہادت حسین، نغیم اسلام، سہروردی، سید رسل شامل ہیں جبکہ آل راﺅنڈر ناصر حسین، بیٹسمین ناظم الدین، الیاس سنی سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔