”سیالکوٹ کے عوام کو ریلوے میل سروس کی سہولت سے محروم نہ کیا جائے“

مکرمی! سیالکوٹ جیسے بین الاقوامی شہرت کے حامل صنعتی و کاروباری شہر میں ”ریلوے میل سروس“ کی سہولت ختم کرنا قطعی نامناسب ہو گا۔ سیالکوٹ ریلوے سٹیشن پر موجودہ RMS کے دفتر کو ختم کر کے وزیر آباد شفٹ کرنے کے پروگرام کی وجہ سے کاروباری و دیگر حلقوں میں مایوسی و پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یاد رہے کہ RMS کی معرفت سیالکوٹ کے صنعتی اور کاروباری حضرات روزانہ سینکڑوں پارسل یہاں سے ملک بھر کے مختلف شہروں کے علاوہ بیرون ملک بھی بھجواتے ہیں لہٰذا یہاں سے RMS کی سہولت کو ختم کرنا اس کما¶ پُتر شہر کے عوام کے ساتھ سخت ناانصافی ہو گی۔ سیالکوٹ ریلوے سٹیشن سے ریلوے میل سروس وزیر آباد شفٹ کرنے کا فیصلہ بلاتاخیر وسیع تر عوامی مفاد کی خاطر واپس لیا جائے۔ (ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ 29/278 امام صاحبؒ سیالکوٹ)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...