پاکستان اکیڈمی آف ہومیو فزیشنز کا سیمینار، ہیپاٹائٹس کورس کے شرکاءمیں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے

لاہور (سپیشل رپورٹ) پاکستان اکیڈمی آف ہومیو فزیشنز کے تحت ہیپاٹائٹس کے ہومیو علاج میں سپیشلائزیشن سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ہومیو ڈاکٹروں کو اپنا علم اپ ڈیٹ کرنے کی انتہائی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لئے پی اے ایچ بی نے اپنی جدوجہد کا آغاز کیا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق جج ہائیکورٹ چودھری انوارالحق پنوں نے بھی ہومیوڈاکٹروں سے کہا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے کمربستہ ہو جائیں اور اپنے علم کو موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں۔ انہوں نے سپیشلائزیشن کرنے والے ڈاکٹروں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے اور پی اے ایچ پی کی کوششوں کو سراہا۔ سیمینار سے ان کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر رشید زئی، ڈاکٹر بشیر احمد رانا، ڈاکٹر سہیل بزمی، ڈاکٹر صدیقی، ڈاکٹر سمینہ کرن، ایڈوکیٹس، محمد اجمل خان اور رانا شاہد نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن