تبدیلی کیلئے تحریک انصاف ملک گیر عوامی مہم شروع کریگی: عمران

اسلام آباد (ایجنسیاں) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت آئندہ چند ہفتوں میں تبدیلی کیلئے ملک گیر عوامی مہم شروع کرے گی اور یہ مہم بہت ضروری ہے کیونکہ لاقانونیت ، بے روزگاری اور مہنگائی کے باعث لوگ ملک چھوڑ کر جارہے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے 2008ءکے انتخابات میں بین الاقوامی دباﺅ کی وجہ سے حصہ لیا تھا۔ یہ لوگ اس قسم کا دباﺅ برداشت نہیں کرسکتے کیونکہ ان کی دولت غیر ملکی بینکوں میں پڑی ہے۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی نے ہمارا ساتھ دیا اور انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔ جمعیت العلمائے اسلام (ف) جو حالات کو جوں کا توں رکھنے والی جماعت ہے 2008ء کے انتخابات میں حصہ لینے کا پہلے ہی فیصلہ کرچکی تھی۔ 

ای پیپر دی نیشن