پشاور(آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے الحاج غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پشاور کے غیور عوام ایک بار پھر اے این پی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کر کے اسے برسراقتدار لائیں گے‘ عوامی نیشنل پارٹی نے گزشتہ 5 سال کے دوران جن حالات میں حکومت کی ہے وہ سب کے سامنے ہے ، ہم نے مشکلات کے باوجود صوبے میں تاریخی ترقیاتی کام کئے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے قریبی ساتھیوں کی قربانی دی جن میں شہید امن بشیر احمد بلور کا نام سر فہرست ہے۔ وہ پیر کو یہاں گل بہار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ این اے ون کی تاریخ گواہ ہے کہ یہ حلقہ عوامی نیشنل پارٹی کا گڑھ ہے اوریہاں سے امپورٹڈ امیدواروں کو شکست ہوئی ہے اور اس بار بھی عوام امپورٹڈ امیدوار کو شکست دے کر ثابت کر دیں گے کہ وہ قربانیاں دینے والوں کے ساتھ ہیں۔
عوام ایک بار پھر اے این پی کو برسراقتدار لائیں گے: غلام احمد بلور
Apr 02, 2013