مقبوضہ کشمیر میں ”مرچی بم“ کے استعمال پر ڈاکٹروں کا اظہار تشویش

سرینگر (اے ایف پی) مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال پر کنٹرول کیلئے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے بڑے پیمانے پر غیر مہلک ہتھیاروں کے استعمال پر ڈاکٹروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ غیر مہلک ہتھیاروں جیسے فربی گرینڈ غلیل کی مد سے پتھر مارنا،غیر مہلک ہتھیاروں سے متاثر افراد کی تعداد سینکڑوں میں ہے درجنوں بینائی کھو چکے ہیں ،مرچی گرینڈ وغیرہ سے عمومًا بچے اور معمر افراد بری طرح متاثر ہوتے ہیں سرینگر ہسپتال کے اعدادوشمار کے مطابق مرچی گرینڈ کی وجہ سے اب تک 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ادھرانسانی حقوق کی عالمی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے غیر مہلک ہتھیاروں کے استعمال پر فوری پابندی اور اس کے نتیجے میں ہونیوالی ہلاکتوں کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ڈاکٹروں کے مطابق مرچی گرینڈ شامل میں کیمیائی مادے اور گیس کی مقدار انتہائی زیادہ ہے

ای پیپر دی نیشن