مقبوضہ کشمیر کے بھارت نواز رہنما دیہاڑی دار ہیں‘ نئی دہلی کے نزدیک ان کی کوئی اہمیت نہیں : میرواعظ عمر فاروق

سرینگر (کے پی آئی ) کل جماعتی حرےت کانفرنس (ع) کے سربراہ میر واعظ عمرفاروق نے مقبوضہ کشمےر کے بھارت نواز رہنماوں کو بھارتی حکومت کے دےہاڑی دار قرار دےتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لیڈران کی سرگرمیوں کی نئی دہلی کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل تک جس ایوان میں پاکستان اور آزادکشمیر پر بمباری کی بات کی جاتی تھی وہاں آج مسئلہ کشمیر، حق خودارادیت، اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور پاکستان کی گونج سنائی دیتی ہے۔ عوامی مجلس عمل کا ایک اہم اجلاس مرکزی دفتر میرواعظ منزل سرینگر پر سربراہ تنظیم و حریت چیئرمین میرواعظ عمر فاروق منعقد ہوا۔ اس موقعہ پر میرواعظ نے کہا کہ آج صورتحال یہ ہے کہ مسئلہ کشمیر ،حق خودارادیت اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کی گونج اور پاکستان کی باتیں ایوان اسمبلی میں کی جاتی ہیں جبکہ اس سے قبل پاکستان اور آزاد کشمیر پر بمباری کی بات کی جاتی تھی۔ مایوسی کی ضرورت نہیں، قوم یکسوئی کے ساتھ جدوجہد کرے تو منزل دور نہیں، کارکن تنظیمی سطح سے بلند ہو کر عوام سے رابطہ بنائے رکھیں ۔

ای پیپر دی نیشن