ایم کیوایم کا انتخابی منشور حقیقت اور عملیت پسندی کے فلسفہ پر پورا اترتا ہے، الطاف

لندن (پ ر) لندن سے جاری بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے ایم کیوایم کا انتخابی منشور 2013ءحقیقت پسندی اور عملیت پسندی کے فلسفہ کے پیمانے پر پورا اترتا ہے۔ انہوں نے دانشوروں، کالم نگاروں اور صحافیوں، طلبا اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے کچلے ہوئے، حقوق سے محروم عوام کے مسائل کے حل کیلئے پیش کئے گئے ایم کیوایم کے منشورکا تقابلی جائزہ لیں اوراس پر تبصرہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن