خالد احمد کھرل ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل

Apr 02, 2013

کمالیہ (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات خالد احمد خان کھرل اپنے ساتھیوں سابق ناظیمن، سابق کونسلرز سمیت تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق سابق وفاقی وزیر خالد احمد خان کھرل نے کھرل ہاﺅس کمالیہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کمالیہ میں الیکشن کے حوالے سے غیرسنجیدہ نظر آتی ہے۔ ابھی تک پارٹی کے فیصلہ سے امیدواران ناواقف ہیں اور حیرت کی بات ہے کہ الیکشن سر پر ہیں اور ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ کونسے امیدوار تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کاغذات حاصل کرنے کا مقصد تحریک انصاف کی آخری سنجیدگی کو نوٹ کرنا تھا کہ کوئی فیصلہ ہو پائے۔ لیکن غیر سنجیدہ رویہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اور میری یہ شمولیت غیرمشروط عوامی مفادات کے لئے ہے۔ میں اس الیکشن کو اپنا ہی الیکشن سمجھتے ہوئے حلقہ این اے 94 کے امیدوار چودھری اسد الرحمن کی مکمل حمایت کروں گا کیونکہ موجودہ حالات میں مسلم لیگ (ن) ہی ایک ایسی جماعت ہے جس کی ملکی ترقی کے لئے اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر حیدر علی خان کھرل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
خالد کھرل

مزیدخبریں