لاہور (خبر نگار) سابق صدر پرویز مشرف لاہور ایئرپورٹ پر اڑھائی گھنٹے قیام کے بعد اسلام آباد چلے گئے ہیں۔ ان کی طیارہ کی لاہور لینڈنگ کے فوری بعد ایئرپورٹ کی سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی اور اے ایس ایف کے کمانڈو تعینات کر دئیے گئے تاہم اسلام آباد کا موسم صاف ہوتے ہی مشرف کا چارٹرڈ طیارہ ان کو لے کر اسلام آباد روانہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کراچی سے اسلام آباد جا رہے تھے اسلام آباد کے موسم کی خرابی کی وجہ سے ان کے طیارہ کو لاہور ایئرپورٹ اتارنے کی اجازت دے دی گئی جس پر کچھ دیر وہ طیارہ میں رہے۔ بعدازاں وہ حج ٹرمینل پر آگئے تاہم ساڑھے آٹھ بجے ان کا طیارہ کلیئرنس کے بعد اسلام آباد چلا گیا۔
خراب موسم کے باعث مشرف کے طیارے کی لاہور میں لینڈنگ، اڑھائی گھنٹے کے بعد اسلام آباد چلے گئے
Apr 02, 2013