لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان پولیس ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ڈی ایس پی راشد سندھو کی اہلیہ اور طیاب سندھو کی والدہ وفات پاگئیں۔ مرحومہ کو گذشتہ روز نماز جنازہ کے بعد سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں شیخوپورہ کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیائ، سیکرٹری آصف باجوہ، اولمپئن رانا مجاہد، محمد اخلاق، انجم سعید سمیت انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑیوں نے راشد سندھو کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔
سابق کپتان پولیس ہاکی ٹیم ڈی ایس پی راشد سندھو کی اہلیہ کا انتقال
Apr 02, 2013