لاہور (اےن اےن آئی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ 6جون سے 23 جون تک انگلینڈمیںکھیلی جائے گی۔ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں کودوپولزمیںتقسیم کیاگیا۔پول اے میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور انگلینڈ جبکہ پول بی میں پاکستان ، بھارت، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں ۔پاکستان اپنا پہلا میچ 7 جون کو ویسٹ انڈیز ،دوسرامیچ10 جون کو جنوبی افریقہ اورتیسرامیچ15 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ایونٹ کاافتتاحی میچ6جون کوبھارت اورجنوبی افریقہ کی ٹیموںکے مابین کھیلاجائے گاجبکہ پہلاسیمی فائنل19جون کودوسراسیمی فائنل20جون کواورفائنل23جون کوکھیاجائے گا۔تمام ٹیموں کو چھ اپریل تک ٹیم میں شامل ابتدائی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعکان کرنا ہے۔ تاہم 15 مئی تک حتمی سکواڈ کا اعلان کرنا ضروری ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 6 جون سے انگلینڈ میں شروع ہو گی
Apr 02, 2013