لندن (بی بی سی) بھارتی ریاست پنجاب کی پولیس نے دعویٰ کیا کہ بیجنگ اولمپک میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے بھارتی باکسر وجیندر سنگھ نےغیر قانونی طریقے سے حاصل کی گئی ہیروئین کا بارہا استعمال کیا۔ اس سلسلے میں ایک کینیڈین شہری سمیت 15 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ان افراد سے پوچھ گچھ سے معلوم ہوا کہ ہیروئن وجیندر سنگھ کو بھی سپلائی کی جاتی تھی لیکن خود وجیندر نے ان الزامات سے انکار کیا۔ بھارتی پنجاب پولیس کی تفتیش کے مطابق وجیندر نے تقریباً 12 بار اور ان کے دوسرے ساتھی رام سنگھ نے تقریباً پانچ بار ہیروئین کا استعمال کیا۔کینیڈا کے رہنے والے مبینہ منشیات کے سمگلر کہلو عرف روبی کو پولس نے تین مارچ کو گرفتار کیا تھا۔