اسلام آباد (آن لائن) ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں 11 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی۔ پاکستان سنوکر فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والا ایونٹ کراچی میں 27 اپریل سے 3 مئی تک ہوگا۔ چیمپئن شپ میں امکان ہے کہ 16 سے 18 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ افغانستان، چین، ہانگ جانگ، بھارت، ایران، کویت، منگولیا، فلپائن، ساو¿تھ کوریا، شام اور قطر کی ٹیمیں ایشین سنوکر چیمپئن شپ کیلئے پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن کو شرکت کی تصدیق کرچکی ہیں۔ ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے آٹھ کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں ورلڈکپ جیتنے والے محمد آصف کے علاوہ دیگر ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوں میں حمزہ اکبر، عمران شہزاد، سابق ایشین نمبر دو محمد سجاد، اسجد اقبال اور دیگر شامل ہیں۔ ایشین چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی سنوکر ٹیم کا کیمپ 10 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا۔