الیکشن کمیشن کو ملک بھر سے تیرہ ہزار اڑتالیس کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔ آٹھ ہزار کی جانچ پڑتال کے بعد کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کو ارسال اور چھ سو کاغذات نامزدگی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیے گئےہیں۔

ملک بھر سےتیرہ ہزاراڑتالیس امیدواروں کےکاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے ہیں، اور آٹھ ہزار کی جانچ پڑتال کے بعد کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کوارسال کردیے گئے ہیں۔ دوسری جانب، ڈی جی آئی ٹی محمد خضرنےمیڈیا سے گفتگو کےدوران بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ معمول کے مطابق کام کر رہی ہے۔ تاہم ڈیٹا لوڈ اور مصر میں فائبر کیبل میں خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ کی سپیڈ میں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی کواپ لوڈ کرنے سے متعلق شکوک و شبہات درست نہیں، انتخابات سے قبل تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ویب سائٹ پرڈال دیے جائیں گے۔ ڈی جی نے بتایا کہ اب تک چھ سو کاغذات نامزدگی اپ لوڈ کردیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن